اموات کی تعداد 32 ہوگئی، 1,326 متاثر
حیدرآباد 12 مئی (پی ٹی آئی) تلنگانہ میں کورونا وائرس سے منگل کو دو مریض فوت ہوگئے اور 51 نئے مریضوں کی شناخت ہوئی جس کے ساتھ ہی ریاست میں اس خوفناک وباء سے فوت ہونے والوں کی مجموعی تعداد 32 اور مریضوں کی تعداد 1,326 ہوگئی۔ ریاستی حکومت کی طرف سے جاری کردہ کوویڈ طبی بلیٹن میں ان تفصیلات کا انکشاف کیا گیا اور کہا گیا ہے کہ تاحال 822 مریضوں کو صحتیابی کے بعد ڈسچارج کیا گیا ہے اور مختلف دواخانوں میں 472 مریض زیرعلاج ہیں۔ اعلامیہ کے مطابق آج شناخت شدہ 51 نئے مریضوں میں 37 کا تعلق گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن (جی ایچ ایم سی) حدود سے ہے۔ دیگر 14 مائیگرینٹ ورکرس ہیں جو ملک گیر لاک ڈاؤن کے دوران ریاست کو واپس ہوئے ہیں۔