ٹوکیو۔ 27 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) کورونا وائرس کی موجودگی کی وجہ سے جاپان میں جمعرات کو مسافروں سے خالی کرا لیے جانے کے بعد سیاحتی بحری جہاز کے عملے کو بھی قرنطینہ میں بھیج دیا گیا ہے۔ جاپانی حکومت کے مطابق اس کروز شپ پر قریب چار ہزار افراد موجود تھے، جنہیں اب کشتی سے نکال کر اگلے 14 روز تک زیرنگرانی رکھا جائے گا۔ اس کشتی پر عملے کے دو سو چالیس اراکین کو بھی آج نکال لیا گیا ہے۔ اس کشتی پر سوار متعدد افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہو چکی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ اس کشتی سے کورونا وائرس کی موجودگی کے تناظر میں ہسپتال منتقل کیے گئے افراد میں سے چار انتقال کر چکے ہیں۔
