کورونا وائرس: مصافحہ و معانقہ سے بہتر ہے ”نمستے“ ۔ انوپم کھیر کامشورہ

,

   

حیدرآباد: چین کے ووہان سے خارج ہونے مہلک وائرس اب دنیا کے دیگر ممالک میں پھیلنے لگا ہے۔ ہندوستان میں بھی اس وائرس کے مثبت اثرات سامنے آئے ہیں۔ اس کے پیش نظر بہتر صحت کے مشورے دئے جارہے ہیں۔بالی ووڈ اداکار انوپم کھیر نے سوشیل میڈیا پر عوام سے اپیل کی کہ وہ ہاتھ ملانے اور گلے سے ملنے سے گریز کریں۔ اس کے بجائے نمستے کہیں۔انہوں نے ایک ویڈیو جاری کرتے ہوئے یہ بات کہی۔

 

انہوں نے کہا کہ نمستے بہتر اس سے کہ آپ ہاتھ ملائیں یا گلے ملیں۔ انہوں نے کہا کہ مجھے یہ بہتر معلوم ہوتا ہے کہ ہاتھ ملانے اور گلے ملنے سے بہتر ہے ہندوستانی تہذیب نمستے کہیں۔