کورونا وائرس : ملک میں تولیدی عمل 50 فیصد کم ہوگا

   

بنگلورو۔ 2 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) مشہور ماہر امراض قلب سرجن دیوی پرشاد شیٹی نے 21 دن کے بعد ملک بھر سے لاک ڈاؤن ہٹا دینے کی حمایت کی اور کورونا وائرس سے بچنے کیلئے صرف احتیاطاً ان مقامات پر لاک ڈاؤن برقرار رکھا جائے جہاں کورونا وائرس کے اثرات زیادہ ہیں۔ نارائنا ہیلتھ کے چیرمین و ایگزیکٹیو ڈائریکٹر نے کہا کہ لاک ڈاؤن کی وجہ سے ملک میں تولیدی عمل میں 50 فیصد کمی آجائے گی کیونکہ کئی افراد کے کورونا وائرس ٹسٹ پازیٹیو پائے گئے ہیں۔ آئندہ دو تین ہفتوں کے دوران ہندوستان میں یہ کیسیس مزید بڑھ جائیں گے۔ کورونا وائرس سے متاثرہ افراد میں تولیدی عمل میں کمزور پڑ جائے گا۔