کورونا وائرس میں مبتلا لوگوں کی تعداد 60ہوگئی

   

نئی دہلی،11مارچ(سیاست ڈاٹ کام)جان لیوا کورونا وائرس ،کووڈ 19 کے انفیکشن سے کیرالہ میں نئے آٹھ اور راجستھان اور دہلی میں ایک ایک نئے معاملے کی تصدیق ہونے سے ملک میں اس سے متاثر ہونے والوں کی تعداد 60تک پہنچ چکی ہے ۔ صحت اور خاندانی فلاح و بہبود کی مرکزی وزارت نے بدھ کو یہاں بتایا کہ پورے ملک میں کورونا وائرس کے 10نئے معاملے سامنے آئے ہیں۔ان میں آٹھ کیرالہ سے اور دہلی اور راجستھان سے ایک ایک ہے ۔اس کے ساتھ ہی پورے میں ملک میں کورونا انفیکشن میں مبتلا لوگوں کی تعداد 60ہوگئی ہے ۔کل تک ملک میں کورونا وائرس سے متاثر کل 50معاملوں کی تصدیق ہوئی تھی۔ملک میں کورونا انفیکشن سے موت کا کوئی معاملہ نہیں ہے ۔ملک میں آنے والے مسافروں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ ہوائی اڈوں پر ’سیلف ڈکلیریشن فارم‘ بھرتے وقت اپنے سفر کی پوری تفصیل واضح طورپر دیں۔