٭ کورونا وائرس نے چین اور امریکہ کو متحد کردیا ہے۔ صدر چین ژی جن پنگ سے بات چیت کے بعد صدر امریکہ ڈونالڈ ٹرمپ نے وائرس کے خلاف جنگ میں مدد کرنے چین کی پیشکش کو قبول کرلیا۔ کورونا وائرس کو شکست دینے کے لئے امریکہ اور چین نے اتفاق کرلیا ہے۔ دونوں ممالک ایک دوسرے سے اپنی معلومات اور تجربات کا تبادلہ کریں گے۔ صدر چین ژی جن پنگ نے کہاکہ وائرس دونوں ممالک کے باہمی تعلقات کیلئے فائدہ مند ثابت ہوسکتا ہے۔