کورونا وائرس نے ہالی ووڈ کی رونق اجاڑدی،اربوں ڈالر ڈوبنے کا خطرہ

   

لاس اینجلس ۔ /22 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) دنیا بھر میں کورونا وائرس نے دہشت پھیلادی ہے ۔ اس کے ساتھ ہالی ووڈ کی رونق بھی اجڑگئی ہے ۔ عالمی معیشت پر برے اثرات تو پڑرہے ہیں ۔ ہالی ووڈ کی تمام زیرتکمیل فلموں کی شوٹنگ بند ہوگئی ہے ۔ سنیما اور تھیٹروں میں ویرانی چھائیہوئی ہے ۔ 20 ملین ڈالر کے نقصان کا اندیشہ ہے ۔ کورونا وائرس کے باعث فیشن کی دنیا پر بھی کالی گھٹائیں چھاگئی ہیں ۔ کئی پروگرام منسوخ کردی گئی ہیں ۔