حیدرآباد 16 جون (سیاست نیوز ) اے پی اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر کے رگھوپتی نے کہا ہے کہ کورونا وائرس وبا پر قابو پانے کے لئے ریاستی حکومت اقدامات کررہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ آج سے اسمبلی اورکونسل کے سیشن کے آغاز سے ایک دن پہلے پیر کو ہی تمام آراینڈ بی گیسٹ ہوزوں میں وزرا، ارکان اسمبلی،ارکان کونسل کی کوویڈ19کی جانچ کی گئی۔انہوں نے کہاکہ وزیراعلی وائی ایس جگن موہن ریڈی نے ریاست میں اس وبا پر قابو پانے کے لئے بڑے پیمانہ پر طبی جانچ کی شروعات کی ہے جس کی مثال ملک کی کسی بھی ریاست میں نہیں ملتی۔
