کورونا وائرس ٹیکہ اندازی کا جنوری میں آغاز

   

ہیلت ورکرس ، پولیس ، صفائی عملہ کو ترجیح
حیدرآباد: تلنگانہ میں جنوری کے دوسرے ہفتہ سے کورونا ویکسن کی ٹیکہ اندازی کا آغاز ہوگا۔ پہلے مرحلہ میں ہیلت ورکرس ، پولیس اور صفائی عملہ کو کورونا ویکسن دیا جائے گا ۔ ڈائرکٹر پبلک ہیلت ڈاکٹر سرینواس راؤ نے بتایا کہ 80 لاکھ افراد کی نشاندہی کی گئی ہے جن کا تعلق محکمہ صحت ، پولیس اور صفائی عملہ سے ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک کروڑ 60 لاکھ کورونا ٹیکے تیار کئے جارہے ہیں۔ جنوری کے دوسرے ہفتہ سے ویکسن دی جائے گی ۔ انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت نے ہر ایک شخص کو کورونا کی دو خوراک دینے کی ہدایت دی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ کورونا کا ٹیکہ 9 سے 12 دنوں تک کارگر رہے گا ۔ کورونا سے نمٹنے کیلئے کام کرنے والے فرنٹ لائین واریئرس ٹیکہ مفت دیا جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ معذورین اور ضعیف العمر افراد کو بھی کورونا ٹیکہ کے سلسلہ میں ترجیح دی جائے گی ۔