کورونا وائرس ٹیکہ کے انسانوں پر تجربہ کا عمل جاری

   

حیدرآباد۔ حیدرآباد کے مشہور نظامس انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسس (نمس) ہاسپٹل میں کورونا وائرس کے ٹیکہ کے انسانوں پر تجربہ کا عمل جاری ہے ۔اس کے تحت ڈاکٹرس کی جانب سے 11 والینٹرس کو کل بوسٹرڈوس دیا گیا۔آج مزید دس والینٹرس کو بوسٹرس ڈوس دیا جائے گا۔ واضح رہے کہ نمس میں کورونا وائرس کا انسانوں پرتجربہ کیا جارہاہے ۔ دیسی ساختہ سرکردہ دواساز کمپنی بھارت بائیو ٹیک کی جانب سے اس ٹیکہ کو تیار کیاگیا ہے ۔ انسانوں پر تجربہ کے حصہ کے طورپر والنٹرس کو اس دوا کا ڈوز دیاگیا تھا۔بعد ازاں ان کو آئی سی یو میں رکھتے ہوئے 24گھنٹے ان کی صحت پرڈاکٹرس کی ٹیم کی جانب سے نگرانی رکھی گئی۔ان میں کسی بھی قسم کے صحت کے مسائل پیدا نہ ہونے پر ان کو ڈسچارج کردیاگیا۔ان میں کسی بھی قسم کی الرجی کی علامات نہیں پائی گئیں جس کے بعد ان کو گھر جانے کی اجازت دے دی گئی تاہم ان کی صحت پر نظررکھی جارہی ہے ۔ کورونا کے ٹیکہ کے انسانوں پر مختلف ممالک میں تجربے کئے جارہے ہیں۔ روس، برطانیہ، آکسفورڈ یونیورسٹی نے دوسرے مرحلہ کے تجربہ کو مکمل کرلیا ہے ۔