نئی دہلی 24 مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) ایک پیام سوشیل میڈیا پر وائرل ہوا جس میں دعوی کیا گیا کہ حکومت ہند نے طیاروں کے ذریعہ کورونا وائرس کے ٹیکہ کا چھڑکاو کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ اس پیام میں یہ بھی کہا گیا تھا کہ عوام اپنے گھروں میں رہیں اور اپنے کپڑے بھی باہر نہ لٹکائیں۔ حکومت نے تاہم اس پیام کی تردید کردی ہے اور اسے فرضی قرار دیتے ہوئے کہا کہ حکومت نے ایسا کوئی منصوبہ تیار نہیں کیا ہے اور یہ خبر جعلی و فرضی ہے ۔