کورونا وائرس : پاکستان میں عیدالاضحی سے قبل کھلے مقامات پر مویشی منڈیوں پر پابندی

   

Ferty9 Clinic

اسلام آباد: پاکستان میں حکام نے عید الاضحی سے قبل کورونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کیلئے شہروں میں کھلے مقامات پر مویشی اور بکرا منڈیاں لگانے پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ البتہ شہروں کے نواح میں 700 مخصوص مقامات پر قربانی کے جانوروں کی خرید وفروخت کیلئے منڈیاں لگانے کی اجازت دی جائیگی۔ان مویشی اور بکرا منڈیوں کو صرف صبح سے شام تک کھلا رکھنے کی اجازت ہوگی اور اس دوران میں لوگ اپنی پسند کے قربانی کے جانور خرید کرسکیں گے۔دریں اثناء وزارت صحت کے حکام نے پیر کو پاکستان میں کووِڈ-19کے مزید ایک سو افراد کی اموات کی اطلاع دی ہے۔اس طرح اب تک اس مہلک وائرس سے وفات پانے والوں کی تعداد 5297 ہوگئی ہے۔