کورونا وائرس پر ایڈوائزری جاری

   

شملہ ۔29 جنوری ۔(سیاست ڈاٹ کام) ہماچل پردیش محکمہ صحت نے احتیاط کے طورپر کورونا وائرس پر ایڈوائزری جاری کی ہے۔اسی کے پیش نظر اندرا گاندھی میڈیکل کالج شملہ اور کانگڑا میں ڈاکٹر راجندر پرساد میڈیکل کالج اینڈ اسپتال ٹانڈا کف کارنرس قائم کردیئے ہیں۔ ریاستی نگرانی انفیکشن ماہر سولم نیگی نے بتایا کہ ابھی تک ملک میں کورونا وائرس کا کوئی بھی معاملہ سامنے نہیں آیا ہے، لیکن احتیاط کے طورپر موثر اقدامات کئے جارہے ہیں۔