حیدرآباد ۔ 4 مارچ ( سیاست نیوز) ڈائرکٹر جنرل پولیس تلنگانہ مسٹر ایم مہیندر ریڈی نے کورونا وائرس سے متعلق بے بنیاد اور غلط خبروں کو سوشل میڈیا پر گشت کروانے پر انتباہ دیا ۔ مہیندر ریڈی نے کہا کہ ریاست بالخصوص حیدرآباد میں کورونا وائرس کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر محکمہ صحت کی جانب سے جاری کئے گئے احتیاطی تدابیر پر عمل کرنے کی اپیل کی اور کسی بھی قسم کے سوشیل میڈیا کے وائرل مسیج پر بھروسہ کرنے سے گریز کرنے کا مشورہ دیا ۔ مہیندر ریڈی نے بتایا کہ کورونا وائرس سے متعلق غلط اور بے بنیاد و قوف پیدا کرنے والے مسیجس کو وائرل کرنے پر سخت قانونی کارروائی کی جائے گی ۔ انہوں نے کہا کہ سائبر کرائم پولیس غلط مسیجس گشت کروانے والوں پر کڑی نظر رکھی ہوئی ہے ۔