لاک ڈاؤن کے دوران غذا و ادویات کی فراہمی

   

۔100 کرو ڑ روپئے جمع کرنے اورمدد کیلئے آن لائن کراؤڈ فنڈنگ
حیدرآباد۔15اپریل(سیاست نیوز) کورونا وائرس کے سبب کئے گئے لاک ڈاؤن کے دوران مشکل حالات سے گذر رہے طبقات کی فلاح اور انہیں سہولتوں کی فراہمی کے علاوہ غذاء کی فراہمی اور ادویات کی فراہمی کیلئے ہجومی عطیات کے پلیٹ فارم جو سہولت فراہم کر رہے ہیں اس کے سبب کئی شہریوں کے مشکلات دور ہونے لگی ہیں۔ آن لائن کراؤڈ فنڈنگ کے پلیٹ فارمس کی جانب سے کئے جانے والے اقدامات سے اب تک ہندستان میں 100 کروڑ روپئے جمع کرتے ہوئے کئی طبقات کی مدد کو یقینی بنایا جاچکا ہے۔ انٹرنیٹ پر آن لائن عطیات کی وصولی کیلئے کی جانے والی کوششوں کے دوران ہجومی عطیات کے ذریعہ سماجی خدمات انجام دینے والے اداروں اور شخصیتوں کو کافی راحت حاصل ہوئی ہے کیونکہ ان پلیٹ فارمس کی جانب سے چندہ کی وصولی کے لئے بنائے گئے رہنمایانہ خطوط میں نرمی لاتے ہوئے کورونا وائرس کے سبب پیدا شدہ حالات کے شکار افراد کی مدد کیلئے معمولی فیس جو وصول کی جاتی تھی ان کو بھی وصول نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور کہا جا رہاہے کہ عالمی سطح پر وصول کئے جانے والے عطیات میں موجود رعایت میں کورونا وائرس کے سبب اضافہ ہوا ہے۔