کورونا وائرس پھیلنے کی تفتیش، ڈبلیو ایچ او کے ماہرین کی چین آمد

   

Ferty9 Clinic

بیجنگ: عالمی ادارہ صحت سے وابستہ دو ماہرین آئندہ دو دن چین میں گزاریں گے۔ ان کے اس دورے کا مقصد کورونا کی عالمی وبا کی تحقیقات کے سلسلے میں تیاری ہے۔ یہ ماہرین یہ پتا لگانے کی کوشش کریں گے کہ یہ وائرس جانوروں سے انسانوں میں کیسے منتقل ہوا۔ ڈبلیو آچ او کے ماہرین کے اس دورے کے بارے میں اطلاع اقوام متحدہ نے دی ہے۔ دنیا بھر کے 120 سے زائد ملکوں نے کووڈ انیس کی وبا کی تفتیش کے لیے عالمی ادارے پر زور دے رکھا ہے۔ یہ مشن اس لیے بھی حساس ہے کیونکہ امریکا نے ڈبلیو آچ او اور چین پر الزامات لگاتے ہوئے عالمی ادارے سے علیحدگی اختیار کر لی ہے۔ واشنگٹن حکومت کا موقف ہے کہ چین نے وائرس کی اطلاع دینے میں تاخیر کی۔