بیونس آئرس، 9اپریل (سیاست ڈاٹ کام) پیرو انتظامیہ نے کورونا وائرس ‘کووڈ -19’ کے پیش نظر ملک میں 26 اپریل تک ایمرجنسی بڑھا دی ہے ۔صدر مارٹن وزکارا نے کہا‘‘ایمرجنسی کے لیے اگلے دو ہفتے یعنی 26 اپریل تک بڑھانا ضروری ہے ۔ کورونا وائرس کے خلاف سب سے مشکل وقت سامنے آ رہا ہے ایسے میں ہم اس سے لڑنے کی اپنی کوششوں کو کم نہیں کر سکتے ’’۔پیرو میں 16 مارچ کو 15 دنوں کے لئے ایمرجنسی لگایا گیا تھا لیکن پھر اسے 12 اپریل تک بڑھا دیا گیا۔