کورونا وائرس : پی ایم مودی کا دورۂ برسلز ملتوی

   

نئی دہلی 5 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نریندر مودی کا رواں ماہ برسلز کا دورہ ملتوی کردیا گیا ہے کیوں کہ کورونا وائرس کے عالمی پھیلاؤ کے تناظر میں یوروپین یونین کے ساتھ چوٹی اجلاس ہی ملتوی ہوچکا ہے۔ مودی 13 مارچ کو سالانہ سمٹ کے لئے برسلز کا دورہ کرنے والے تھے۔ اِس چوٹی اجلاس کے ذریعہ ہندوستان اور 27 قومی گروپ کے درمیان گہرے تجارتی اور سرمایہ کاری روابط کے لئے بنیاد ڈالنے کا منصوبہ تھا۔ وزارت اُمور خارجہ کے ترجمان رویش کمار نے میڈیا بریفنگ کو بتایا کہ چوٹی اجلاس ملتوی کرنے کا فیصلہ انڈیا اور ای یو کے درمیان قریبی ربط و تعاون کے ساتھ کیا گیا ہے۔