واشنگٹن۔18 مئی (سیاست ڈاٹ کام ) امریکی فیڈرل ریزرو کے سربراہ نے کہا ہے کہ عالمی وبا کورونا وائرس سے امریکہ شدید مالی بحران کا سامنا کر رہا ہے تاہم ملک کو 1930 جیسے مالی بحران کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔فیڈرل ریزرو کے سربراہ پاول جرام نے امید ظاہر کی ہے کہ امریکی معیشت رواں برس کے ا?خر میں بحال ہو جائے گی۔خبر رساں ادارے کے مطابق دنیا کی طاقتور معیشت کورونا وائرس کی وبا سے پہلے مضبوط تھی لیکن اس وبا کی وجہ سے ملک میں کاروبار بند ہوا۔اعداد وشمار کے مطابق کورونا وائرس کی وبا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے لاک ڈاؤن کے باعث 30 ملین سے زیادہ ملازمتیں متاثر ہوئی ہیں۔فیڈرل ریزرو کے سربراہ پاول جرام نے امریکی ٹی وی چینل سی بی ایس کو ایک انٹرویو میں کہا کہ اپریل اور جون سے متعلق اقتصادی ڈیٹا بہت خراب ہوگا۔ معاشی سرگرمیوں میں بڑی حد تک کمی آئے گی اور بے روزگاری میں بھی بہت اضافہ ہوگا۔
