کورونا وائرس کا اثر:سنسیکس اور نفٹی میں بھاری گراوٹ

   

ممبئی 6مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) ملک میں کورونا وائرس کے بڑھتے قہر سے شیئر بازار میں جمعہ کے روز ابتدائی کاروبار میں بڑی کمی دیکھی گئی۔ سینسیکس 1000 پوائنٹس اور نفٹی 300 پوائنٹس سے زائد کمزور ہو گئے ۔ کاروبار کے آغاز میں سینسیکس جمعرات کو بند 38470.61 کے مقابلے میں 863 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 37613.96 پر کھلا اور فروختگی کے دباؤ میں کمزور ہوتا ہوا 35011.09 پوائنٹس تک کمی آئی ۔ اس کے بعد معمولی بہتری کے بعد فی الحال 1054 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 37416.91 پوائنٹس پر کاروبار کر رہا ہے ۔ نفٹی 11000 پوائنٹس سے کم ترین سطح پر پہنچ گیا ۔ نفٹی فی الحال 10954.80 پر 315 پوائنٹس کم ہے ۔