بیجنگ: دنیا بھر میں پھیل رہے کورونا وائرس جہاں اس کی وجہ سے انسانی زندگیوں کو خطرہ لاحق بنا ہوا ہے وہیں دوسری طرف اس کی معیشت پر بھی بڑا برا اثر پڑ رہا ہے۔ چین میں عالمی سطح پر مشہور چکن کی اشیاء فروخت کرنے والا میک ڈانلڈس نے 300
ریسٹورنٹس بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ واضح رہے کہ کروناوائرس کی وجہ سے تاحال چین کے وہان شہر میں 132 افراد کی موت اور 6,000ہزار بیمار ہیں۔
واضح رہے کہ چین میں میک ڈانلڈس کے بے شمار شائقین ہیں۔ چین میں میک ڈانلڈس بڑے ہی شوق سے استعمال کیا جاتا ہے۔ چین میں 3,300ریسٹورنٹس ہیں جبکہ مزید 1500 ریسٹورنٹس کھولنے کا میک ڈانلڈس ارادہ رکھتا ہے۔ میک ڈانلڈس نے رفاہ عامہ کے پیش نظر چین کے اسپتالوں میں اس وائرس سے متاثرین میں مفت کھانے کی اشیاء تقسیم کی جارہی ہیں۔