کورونا وائرس کا اثر …… کویت میں اذان کے الفاظ میں ’تبدیلی‘

,

   

Ferty9 Clinic

دبئی ، 14 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) کویت کے تمام مسلمانوں کو مہلک کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کی کوشش کے طور پر مساجد کو جانے کی بجائے گھروں میں نماز پڑھنے کی ہدایت دی گئی ہے جبکہ محکمہ صحت کے حکام اس وبائی مرض کی روک تھام کیلئے تمام ممکنہ اقدام کررہا ہے۔ گزشتہ روز وزارت اوقاف اور اسلامی امور کی جانب سے کویت کی مساجد میں تمام اجتماعی اور جمعہ کی نمازوں کو عارضی طور پر روک دیا گیا ہے۔ سمجھا جاتا ہے کہ کویت میں ایسا پہلی مرتبہ ہوا ہے کہ اجتماعی عبادت کو منسوخ کیا گیا۔ ملک بھر میں مؤذنین نے اذانوں میں ترمیم کرتے ہوئے ’’حتی علی الصلوۃ‘‘ کی بجائے ’’الصلوۃ فی بیوتکم‘‘ کی صدائیں بلند کئے۔ یعنی ’’آؤ نماز کی طرف‘‘ کے الفاظ کی بجائے ’’نماز گھروں میں پڑھو‘‘ کہا گیا۔ روایت ہے کہ پیغمبر محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے دور میں ایک مرتبہ بہت تیز بارش اور ہواؤں کے سبب نماز مساجد کی بجائے گھروں میں پڑھی گئی تھی۔