کورونا وائرس کا ایک بھی کیس نہیں، تلنگانہ محفوظ

   

حیدرآباد 11 فروری (سیاست نیوز) گاندھی ہاسپٹل کے سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر شراون کمار نے کہاکہ تلنگانہ میں کوروناوائرس کا تاحال ایک بھی مریض نہیں پایا گیا۔ تلنگانہ اس وائرس سے پوری طرح محفوظ ہے۔ اُنھوں نے کہاکہ کیرالا میں اس کے تین کیسیس کی شناخت ہوئی تھی۔ مابقی سارا ہندوستان اس سے محفوظ ہے۔