کورونا وائرس کا خدشہ: شاہین باغ مظاہرہ ختم کروانے کیلئے بی جے پی سابق ایم ایل اے نے سپریم کورٹ میں عرضی داخل کی۔

,

   

نئی دہلی: بی جے پی کے سابق رکن اسمبلی نند کشور گرگ نے کورونا وائرس کی وبا کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے شہریت ترمیمی قانون کے خلاف دہلی کے شاہین باغ میں جاری مظاہرہ کو ختم کروانے کیلئے ایک عرضی سپریم کورٹ میں داخل کی گئی ہے۔ عرضی گذارنے عدالت عظمی سے ملک کے کسی بھی کونے میں ہورہے اس طرح کے احتجاج، دھرنا اور مظاہرے کو ختم کروانے کی درخواست کی۔

عرضی میں کہا گیا کہ کورونا وائرس عوام کی بھاری تعداد میں ایک جگہ جمع ہونے سے پھیلتا ہے جبکہ ملک کی سبھی عدالتیں بشمول سپریم کورٹ بھی کورونا وائرس سے بچنے کی کوشش تاکید کرتا ہے۔ انہوں نے اپنی عرضی میں کہا کہ کورونا وائرس کے پیش نظر اسکولس، کالجس، مالس اور سنیما گھر بند کردئے گئے ہیں تو ا س طرح کے دھرنوں کی اجازت کیسے دی جاسکتی ہے؟