کورونا وائرس کا خطرہ ،سپریم کورٹ کی بینچ میں کٹوتی

   

نئی دہلی،18مارچ (سیاست ڈاٹ کام) کورونا وائرس کے بڑھتے خطرے کے پیش نظر احتیاط کو اور زیادہ موثر بنانے کے لئے سپریم کورٹ میں جمعرات سے چار بینچ ہی بیٹھیں گی۔اس سے پہلے عدالت نے صرف بے حد اہم معاملوں کی سماعت کے لئے صرف ھ بینچ ہی تشکیل کی تھیں،لیکن آج ایک بار پھر اس حکم میں ترمیم کرتے ہوئے یہ تعداد چار کردی گئی ہے ۔ساتھ ہی کل سے کورٹ میں کام کرنے والے آدھے اسٹاف ہی ڈیوٹی پر آئیں گے ۔انہیں تین تین دن کے روسٹر پر بلایاگیاہے ۔سپریم کورٹ نے کل سے چار بینچ میں صرف ضروری سماعت اور ملزم کی حاضری کا پروانہ اور بے حد اہم معاملوں کی سماعت کاہی فیصلہ کیا ہے ۔عدالت نے کورونا وائرس پر گزشتہ ہفتے نیا حکم جاری کیاتھا جس کے تحت سپریم کورٹ کے احاطے میں سبھی کینٹین بند کردئے گئے ہیں۔کورٹ اسٹاف سینیٹائزرکا استعمال کررہے ہیں اور ان کی تھرمل اسکریننگ کی جارہی ہے ۔سپریم کورٹ کی ویب سائٹ پر ایک سرکولر جاری کیاگیاتھا،جس میں بے حد اہم معاملوں کے لئے آنے والے وکیلوں اور فریقوں اور کورٹ اسٹاف کو احتیاط کے طورپر 20سکیورٹی کے اقدامات کا مشورہ پیش کیاگیاتھا۔