نئی دہلی،4مارچ(سیاست ڈاٹ کام)ملک میں مہلک بیماری کورونا وائرس کے بڑھتے خطرہ کی وجہ سے وزیراعظم نریندر مودی نے اس سال کسی بھی ہولی تقریب میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیاہے ۔ مودی نے چہارشنبہ کو ٹوئیٹ کرکے کہا ’’دنیا بھر کے ماہرین نے کورونا وائرس کے انفیکشن سے بچنے کے لئے اجتماعی پروگراموں کو کم کرنے کا مشورہ دیا ہے۔اس وجہ سے انہوں نے اس سال کسی بھی ہولی ملن پروگرام میں شامل نہ ہونے کافیصلہ کیا ہے‘‘ ۔اسی طرح مرکزی وزیرداخلہ امیت شاہ نے بھی کسی بھی ہولی ملن میں حصہ نہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ بی جے پی کے صدر جے ڈی نڈا نے بھی کہا ہیکہ وہ بھی کورونا وائرس کے پیش نظر کسی بھی ہولی تقریب میں شرکت نہیں کریں گے۔
واضح رہے کہ ہندوستان میں اب تک کورونا وائرس سے تقریباً 28 افراد کے متاثر ہونے کی اطلاع ہے۔ جڑے 6 معاملوں کی تصدیق ہو چکی ہے جبکہ چین کے ہوبئی صوبے کے دارالحکومت ووہان سے شروع ہوئے جان لیوا کورونا وائرس کی زد میں آکر دنیا کے 70ملکوں میں اب تک 3173سے زیادہ لوگوں کی موت ہوچکی ہے اور تقریباً 92533 لوگ اس وائرس میں مبتلا ہیں۔
