نئی دہلی ۔ /28 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) تہاڑ جیل کے حکام نے اس خوف سے 400 قیدیوں کو رہا کردیا کہ جیل میں ہجوم کے باعث کورونا وائرس کی وباء پھیل نہ جائے ۔ جیل کے سینئر حکام کے مطابق 356 قیدیوں کو ضمانت پر رہا کیا گیا جبکہ 63 قیدیوں کو ایمرجنسی پیرول پر رہا کیا گیا ۔ عبوری ضمانت 45 دنوں کیلئے ہے جبکہ ایمرجنسی پیرول 8 ہفتوں کیلئے ہوتی ہے ۔