کورونا وائرس کا مذاق اڑانے والا کھلاڑی اسی مرض میں مبتلا

   

پیرس ۔14 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) رواں ہفتے پریس کانفرنس کے دوران کورونا وائرس کا مذاق اڑانے والے فرانسیسی باسکٹ بال کھلاڑی روڈی گوبرٹ خود بھی اس وباء کا شکار ہو گئے۔ روڈی گوبرٹ نے سوشل میڈیا پر مداحوں سے معافی مانگتے ہوئے واضح کیا کہ انہیں قطعی علم نہیں تھا کہ ایسی حرکت کرتے ہوئے وہ خود بھی اس بیماری میں مبتلا ہو جائیں گے۔دوسری جانب کورونا وائرس میں مبتلا آرسنل ایف سی کے ہیڈ کوچ میخائیل آرٹیٹا کو ٹیم سے الگ کر کے ان کی صحت کی بہتری پر توجہ دی جا رہی ہے۔انگلش فٹ بال اسوسی ایشن نے نے 4 اپریل تک پریمیئر لیگ ، ایف اے کپ ، ویمنز سپر لیگ انگلش فٹ بال لیگ کو ملتوی کردیا ہے جبکہ امریکہ میں میجر لیگ ساکر کے میچز ایک ماہ تک نہ کروانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔