کورونا وائرس کا مقابلہ کرنے کیلئے سب ڈسٹرکٹ ہاسپٹل کو ہومیوپیتھک ادویات کی سربراہی

   

دیگلور :/23مئی:( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز )آیوش منترالیہ نئی دہلی، بھارت سرکار کی جانب سے جاری کردہ گائیڈلائنز کی ہدایت پر عمل کرتے ہوئے Covid-19 (کو ویڈ- 19) اس موذی مرض کی روک تھام اور اس کے تدارک کے لئے ٓزمودہ اور مؤثر ہومیو پیتھک ادویہ [Arsenic Alubum 30 ]آرسینک الیوبم- تھرٹی اس ھومیو دوا کے استعمال کرنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔جس کی غرض سے سب ڈسٹرکٹ ڈسٹرکٹ سول ھاسپیٹل دیگلور میں تمام میڈیکل آفیسرزطبّی عہدیداران ،کے علاوہ طبّی ملازمین اور نرسیز اسٹاف میں اور انکے فیملیز میں ہومیوپیتھک ادویات کی تقسیم عمل میں آئی۔اس موقع پر ڈاکٹر شیخ مجیب احمد نے ان ادویات کا استعمال اور امراض کا تدارک کے لیے جسمانی قوت مدافعت کس طرح سے پیدا کی جاسکتی ہے اس کے بارے میں تفصیلی معلومات دین اور تمام اسٹاف سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس مرض کی روک تھام کے لیے احتیاطی تدابیر ضروری ہیں لہذا عوام الناس نہ گھبراتے ہوئے اور میڈیکل اسٹاف بھی نہیں گھبراتے ہوئے اس بیماری کا مقابلہ کریں۔ اس موقع پر میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر سنبھاجی پاٹل نے تمام اسٹاف کو ہمّت دلائی کہ ہم اگر موثر طور پر مریضوں کی خدمت انجام دیں گے تو ہمارے فیملیز کے لئے خوش آئند بات ثابت ہوگی۔ اس موقع پر میڈیکل آفیسرز ڈاکٹر پردیپ ٹھکر واڑ،ڈاکٹر مسز پراچی پاٹیل ،ڈاکٹر شہباز خان ، ڈاکٹر سنجئے لاڑکے، ڈاکٹر شیخ مجیب، ڈاکٹرقاضی وزارت علی،مسز سنیتا مکھیڑے، کے علاوہ تمام طبی اسٹاف اور نرس موجود تھے ان میں ادویات کی تقسیم عمل میں آئی۔