کورونا وائرس کا ونگس انڈیا 2020 شو پر بھی اثر ‘ شرکاء کی تعداد کم

   

حیدرآباد 13 مارچ ( سیاست نیوز ) کورونا وائرس کے خوف سے کئی ممالک نے ویزے منسوخ کردئے اور ہوابازی صنعت بھی متاثر رہی ۔ اس کا اثر ونگس انڈیا 2020 ہوابازی شو پر بھی دیکھا گیا جہاں جمعرات کو شروع ہوئے اس شو میں بین الاقوامی مندوبین کی شرکت بہت کم رہی ۔ جوائنٹ سکریٹری ہوابازی اوشا پڈھی نے کہا کہ اس سال قومی و بین الاقوامی شرکاء کی تعداد میں ایک تہائی کمی آئی ہے ۔ چونکہ لوگ کورونا وائرس کی وجہ سے سفر کرنے سے گریز کر رہے ہیں اس لئے اس شو کے شرکاء میں 20 تا 30 فیصد کی کمی آئی ہے ۔