کورونا وائرس کا پتہ لگانے والے ڈاکٹر کی موت

,

   

بیجنگ ،7فروری (سیاست ڈاٹ کام) چین میں کورونا وائرس کا سب سے پہلے پتہ لگانے اور اس وائرس سے آگاہ کرنے والے ڈاکٹر لی وین لیانگ کی اس وائرس سے متاثر ہونے کے بعد جمعہ کو موت ہوگئی ۔ڈاکٹر وین لیانگ نے کورونا وائرس کے تعلق سے سب سے پہلے وارننگ دی تھی تب سوشل میڈیا کے ذریعہ افواہ پھیلانے کے الزام میں ان کے خلاف پولیس نے نوٹس جاری کیا تھا۔ڈاکٹر وین لیانگ نے ڈسمبرکے اواخر میں وائرس کے تعلق سے لوگوں کو آگاہ کیاتھا۔چین کے سرکاری میڈیا پیپلز ڈیلی اور ویبو نے ڈاکٹر وین لیانگ (34)کی آج صبح کورورنا وائرس کے انفیکشن سے موت کی تصدیق کی ہے ۔اس اعلان کے بعد سوشل میڈیا پر لوگوں کا غصہ پھوٹ پڑا۔لوگ اس کے تعلق ناراضگی ظاہر کررہے ہیں کہ کورونا وائرس کے بارے میں بیداری پیداکرنے پر ڈاکٹر کے ساتھ اچھاسلوک نہیں ہوا اور انتظامیہ نے اس سلسلہ میں کوئی قدم نہیں اٹھایا۔