کورونا وائرس کا پھیلاؤ درجہ حرارت میں تبدیلی سے متاثر نہیں ہوگا

   

نئی دہلی 5 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) انڈین کونسل آف میڈیکل ریسرچ کے ڈائرکٹر جنرل بلرام بھارگو نے کہا ہے کہ درجہ حرارت میں معمولی تبدیلی کا کورونا وائرس کے پھیلاؤ پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔ دہلی کے بعض علاقوں میں بارش ہوئی ہے۔ اُنھوں نے کہاکہ موسم میں معمولی تبدیلی سے یہ وائرس متاثر ہونے والا نہیں۔ اُنھوں نے اِس خیال کو مسترد کردیا کہ یہ وائرس کم درجہ حرارت کے ماحول میں پھیلتا ہے۔