کورونا وائرس: کلکتہ میں گائے کا پیشاب 500 روپے فی لیٹر فروخت

,

   

کلکتہ (مغربی بنگال): ملک میں ہندو مہاسبھا کی جانب سے دعوی کئے جانے پر کہ گائے کے پیشاب و گوبر سے کورونا وائرس نہیں ہوتا۔ اس کے بعد باضابطہ گائے کا پیشاب و گوبر فروخت ہونے کی اطلاع موصول ہورہی ہیں او روہ بھی بھاری رقم میں فروخت کی جارہی ہے۔ کلکتہ میں گائے کا پیشاب 500 روپے فی لیٹر فروخت کیا جارہاہے۔ یہ واقعہ کلکتہ سے بیس کیلو میٹر دور ایک گاؤں میں پیش آیا جہاں ایک دودھ بیچنے والے شخص نے گائے کے پیشاب کو رقم کے عوض فروخت کررہا ہے۔

خبررساں ایجنسی آئی اے این ایس کی اطلاع کے مطابق معبود علی نیشنل ہائی وے 19 پر ایک ٹیبل پر گائے کا گوبروں کا پیاکٹ اور ایک بڑے برتن میں گائے کا پیشاب فروخت کررہا ہے۔ اس ٹیبل پر ”گائے کا پیشاب پیو اور کورونا وائرس سے محفوظ رہو“ لکھا ہوا ہے۔ معبو علی نے بتایا کہ میرے پاس دو گائیں ہیں۔ دودھ بیچ کر میں اپنا پیٹ پالتا ہوں۔ کچھ دن قبل ٹی وی کے ذریعہ سے گاؤ متر پارٹی کے بارے میں پتہ چلا۔ مجھے لگا کہ میں بھی اب گائے کا گوبر و اس کا پیشاب فروخت کرتے ہوئے زیادہ پیسہ کما سکوں گا۔ اس کے بعد سے میں نے یہ کاروبار شروع کیا۔“