عالمی ادارہ صحت نے کورونا انفیکشن کے حوالے سے بڑا اور حیران کن دعویٰ کیا ہے۔ ڈبلیو ایچ او کے ڈائریکٹر جنرل گیبریئسس کا کہنا ہے کہ گزشتہ چند ہفتوں میں کووڈ-19 کی وجہ سے 1.70 لاکھ افراد کی موت ہو چکی ہے ۔ یہ وہ کیسز ہیں جو رپورٹ ہوئے ہیں۔ اب خیال کیا جا رہا ہے کہ اصل اعداد و شمار اس سے کہیں زیادہ ہو سکتے ہیں۔ ڈبلیو ایچ او کی انٹرنیشنل ہیلتھ ریگولیشن ایمرجنسی کمیٹی نے دعویٰ کیا ہے کہ انسانوں اور جانوروں کے درمیان کورونا وائرس کے انفیکشن کو ختم کرنا تقریباً ناممکن ہے۔ہیلتھ کمیٹی کا کہنا ہے کہ کوشش کی جائے گی کہ ہم کورونا کے سنگین اثرات کو کم کرنے میں کامیابی حاصل کر سکیں۔ انفیکشن کی وجہ سے اموات پر قابو پانے کی کوشش کریں، لوگوں کو انفیکشن سے بچانے کی کوشش کریں، لیکن کورونا ختم نہیں ہوگا۔ یہ ایک عالمی ایمرجنسی کی طرح برقرار رہے گا۔