حیدرآباد ۔ /11 نومبر (سیاست نیوز) حیدرآباد کی ایک کمپنی نے انڈور لائٹنگ
“Raypure”
تیار کی ہے اور دعویٰ کیا ہے کہ اس سے 60 منٹوں میں 95 فیصد کورونا وائرس کو ختم کیا جاسکتا ہے ۔
Ledchip Indus Private Limited
نے الٹراوائیلیٹ لائیٹ تیار کی ہے جو نہ صرف بیکٹیریا کو ختم کرتی ہے بلکہ روشنی بھی دیتی ہے ۔ یہ انسان دوست ہے جبکہ 1903 ء میں نیلس فینسن کی جانب سے جو یو وی لائیٹ تیار کی گئی تھی وہ انسانوں اور صحت کیلئے نقصان دہ تھی ۔
