کورونا وائرس کو شکست دینے عوام کو متحد ہونے کا مشورہ

   

Ferty9 Clinic

ڈی جی پی تلنگانہ ایم مہیندر ریڈی کا بیان
حیدرآباد ۔ 2 ۔ اپریل : ( سیاست نیوز) : ڈی جی پی تلنگانہ ایم مہیندر ریڈی نے کورونا وائرس کو شکست دینے کے لیے عوام کو متحد ہوجانے کا مشورہ دیا اور قوانین پر بہتر شہری کی طرح عمل کرتے ہوئے پولیس سے تعاون کرنے کی اپیل کی ۔ انہوں نے مہلک وباء سے کی جانے والی جنگ میں عوام کو حصہ دار بنتے ہوئے سڑکوں پر آنے کے بجائے گھروں میں بند رہنے کی اپیل کی ہے ۔ ڈی جی پی نے کہا کہ جو لوگ اس وباء سے متاثر ہورہے ہیں ان سے دوسروں کو محفوظ رکھنے کے لیے محکمہ پولیس موثر انداز میں کام کررہی ہے اور عوام بھی اس معاملے میں پولیس سے تعاون کریں ۔۔