امراوتی ۔ 4 اپریل : ( سیاست نیوز ) چیف منسٹر آندھرا پردیش وائی ایس جگن موہن ریڈی نے آج عوام سے اپیل کی کہ وہ کورونا وائرس کو مذہبی رنگ دینے کی کوششوں کی تائید نہ کریں ۔ تبلیغی جماعت کو اس مسئلہ پر گھسیٹنے پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ بڑی بدبختی کی بات ہے کہ کورونا وائرس کی وباء کو ایک مذہبی جماعت سے مربوط کیا جارہا ہے جو لوگ دانستہ طور پر ایسا کررہے ہیں سماج کے مجرم ہیں ۔۔
