تلنگانہ کے 30 ڈگری درجہ حرارت میں وائرس پھیلنا ناممکن ، کے سی آر کے بیان پر ردعمل
حیدرآباد ۔ یکم ۔ اپریل : ( سیاست نیوز) : تلنگانہ پردیش کانگریس اقلیت ڈپارٹمنٹ کے صدر نشین شیخ عبداللہ سہیل نے بی جے پی کی جانب سے مہلک وباء کورونا وائرس کو مذہبی رنگ دینے کی سخت مذمت کی ہے اور کہا کہ چیف منسٹر کے سی آر کی جانب سے اسمبلی میں دئیے گئے بیان سے بھی عوام غفلت میں ہے کورونا وائرس کو کنٹرول کرنے میں مرکزی حکومت پوری طرح ناکام ہوگئی ، اپنی غلطیوں پر پردہ ڈالنے کے لیے تبلیغی جماعت کے اجتماع کو ذمہ دار قرار دے رہی ہے جو قابل مذمت ہے ۔ انہوں نے ریاستی حکومت کی جانب سے دہلی کے اجتماع میں شرکت کرنے والے چند افراد کی نشاندہی نہ ہونے کے دعویٰ کو مضحکہ خیز قرار دیا اور ریلویز اور ایر لائنس کے پاس سے ان کی تمام تفصیلات حاصل کی جاسکتی ہیں ٹکٹ کی بکنگ کے موقع پر گھر کے پتہ کے ساتھ ٹیلی فون نمبر حاصل کیا جاتا ہے ۔ ان کا پتہ چلانا کوئی مشکل کام نہیں ہے ۔ شیخ عبداللہ سہیل نے دہلی کے اجتماع میں شریک ہونے والے تبلیغی جماعت کے تمام کارکن حکومت اور سرکاری مشنری سے مکمل تعاون و اشتراک کررہے ہیں وہ بھی تمام افراد سے اپیل کرتے ہیں جن کی دہلی ٹراویل ہسٹری وہ سرکاری مشنری سے مکمل تعاون کریں ۔ کانگریس کے قائد نے 8 مارچ کو اسمبلی کے پلیٹ فارم سے ریاست کے عوام کو گمراہ کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ تلنگانہ میں وائرس پھیل نہیں پائے گا ۔ 22 ڈگری درجہ حرارت میں یہ وائر زندہ رہتا ہے جب کہ تلنگانہ میں 30 ڈگری درجہ حرارت ہے ۔ چیف منسٹر کے اس غیر ذمہ دارانہ بیان سے عوام غافل ہوگئے ۔ قبل از صدر تلنگانہ پردیش کانگریس اقلیت ڈپارٹمنٹ نے صدر پردیش کانگریس کمیٹی اتم کمار ریڈی کی ہدایت پر اپنی آفس نامپلی سے غریب عوام میں چاول تقسیم کیے ۔۔
