کورونا وائرس کہاں سے آیا؟ چین نے وہائٹ پیپر جاری کردیا

   

بیجنگ : کورونا وائرس (کووڈ 19) کی ابتدا کہاں سے ہوئی، اس حوالے سے چین نے وہائٹ پیپر جاری کردیا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق چین نے گزشتہ روز جاری کردہ وائٹ پیپر میں کورونا وائرس کی ابتدا سے متعلق ایک بار پھر اپنے اس مؤقف کو دہرایا ہے کہ اس وائرس کا آغاز امریکہ سے ہونے کا امکان موجود ہے۔ چین کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کی جانب سے شائع کیے گئے اس وائٹ پیپر میں کہا گیا ہے کہ امریکہ نے کورونا کے آغاز کے معاملہ کو سیاسی رنگ دیئے رکھا۔ وائٹ پیپر میں اس امر پر زور دیا گیا ہے کہ عالمی ادارہ صحت اور چین کی مشترکہ تحقیق میں واضح طور پر کہا گیا تھا کہ وائرس کا کسی چینی لیبارٹری سے پھیلنے کا امکان بہت کم ہے۔ وائٹ پیپر میں امریکہ پر الزام عائد کیا گیا ہے کہ وہ بین الاقوامی برادری کے جائز سوالات کا جواب دینے کے بجائے اندھا بہرا بننے کا ڈرامہ کر رہا ہے۔