کورونا وائرس کیخلاف جنگ، ’پی ایم کیئرس فنڈ‘‘ کا قیام

,

   

فراخدلانہ عطیات دینے کی اپیل، عوام، تنظیموں و دیگر کی جانب سے زبردست ردعمل

نئی دہلی۔ 28 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نریندر مودی نے ہفتہ کو ایک امدادی و ہنگامی فنڈ کے قیام کا اعلان کیا جس میں کورونا وائرس کے خلاف جنگی خطوط پر حکومت کی مہم میں مدد کیلئے عطیات دیئے جاسکتے ہیں۔ وزیراعظم مودی نے ٹوئٹر پر لکھا کہ ہنگامی صورتحال میں شہریوں کی راحت و امداد کیلئے دیئے جانے والے فنڈز ایک صحت مند ہندوستان کے قیام میں دوررس اثرات کے حامل ہوں گے۔ وزیراعظم نے کہا کہ ’مختلف شعبہ حیات سے تعلق رکھنے والے افراد نے کووڈ۔19 کے خلاف ہندوستان کی جنگ کیلئے عطیات دینے کی خواہش کا اظہار کیا تھا اور اس جذبہ کا احترام کرتے ہوئے یہ فنڈ قائم کیا گیا ہے۔ وزیراعظم کے اس اعلان کے ساتھ ہی ان کے دفتر پر بے شمار عطیات وصول ہونے لگے۔ بالی ووڈ فلم اسٹار اکشے کمار نے 25 کروڑ روپئے کا عطیہ دیا۔ وزیراعظم کی جانب سے ’’پی ایم کیئرس فنڈ‘‘ کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔ یعنی پرائم منسٹرس سٹیزن اسسٹنس اینڈ ریلیف اِن ایمرجنسی سچویشنس فنڈ (PM CARES FUND) کورونا وائرس کی وباء نے ساری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے اور یہ دنیا بھر میں صحت اور معاشی تحفظ کے لئے سب سے بڑا چیلنج ہے۔ ہندوستان بھی اِس سے محفوظ نہیں ہے۔ ہندوستان میں بھی کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔ وزیراعظم کے دفتر پر بے شمار درخواستیں وصول ہورہی تھیں جس میں ہنگامی صورتحال میں لوگ مالی طور پر مدد کرنا چاہتے ہیں۔ آفات سماوی ہو یا کوئی اور مصیبت اُس سے نمٹنے کے لئے اجتماعی کوششیں ضروری ہوتی ہیں تاکہ متاثرہ افراد کو اُس سے نجات دلاسکے۔ کورونا وائرس کی وباء سے نمٹنے کے لئے نئی ٹیکنالوجی اور عصری تحقیقات ضروری ہے۔

اِن ضروریات کی تکمیل کے لئے قومی سطح پر ایک فنڈ کی ضرورت محسوس کی جارہی تھی تاکہ ملک کو درپیش ہنگامی صورتحال سے نمٹا جاسکے۔ موجودہ حالات میں کورونا وائرس کی وباء اور متاثرہ افراد کو علاج کی سہولت اور امداد پہنچانے کے لئے اِس فنڈ کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔ وزیراعظم نریندر مودی اِس ٹرسٹ کے صدرنشین ہوں گے جبکہ اِس کے ارکان میں وزیر دفاع، وزیرداخلہ اور وزیر فینانس ہوں گے۔ وزیراعظم کا ہمیشہ یہ ایقان رہا ہے کہ عوام کی شراکت داری کسی بھی مسئلہ سے نمٹنے کا مؤثر طریقہ ہے۔ اِس فنڈ میں چھوٹے سے چھوٹے عطیات بھی قبول کئے جائیں گے تاکہ زیادہ سے زیادہ عوام عطیہ دے سکیں۔ عطیہ دینے کے خواہش مند افراد
www.pmindia.gov.in
پر اپنے کریڈٹ کارڈ یا ڈیبٹ کارڈ کے ذریعہ آن لائن عطیات دے سکتے ہیں یا پھر بینکوں کے ذریعہ نقد رقم یا چیک بھی

دیئے جاسکتے ہیں۔ اکاؤنٹ کا نام :
PM CARES ، اکاؤنٹ نمبر : 2121
PM20202
، آئی ایف ایس سی کوڈ
: SBIN0000691 ،
Swift Code: SBININBB104
، برانچ کا نام : اسٹیٹ بینک آف انڈیا، نئی دہلی مین برانچ۔
UPI ID: pmcares@sbi
۔ اِس فنڈ میں دیئے جانے والے عطیات انکم ٹیکس سے مستثنیٰ رہیں گے۔