تھرواننتاپورم : کیرالا میں تمام تھیٹرس کو چہارشنبہ سے بند کردیا جائیگا ۔ یہ اقدام کورونا وائرس سے نمٹنے احتیاطی طور پر کیا جا رہا ہے ۔ کیرالا فلم ڈسٹریبیوٹرس اسوسی ایشن صدر سیاد کوکر نے کہا کہ یہ فیصلہ تمام فلم اسوسی ایشنوں سے مشاورت کے بعد کیا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ16 مارچ کو جائزہ اجلاس ہوگا جس میںمزید کسی فیصلے کے بارے میں غور کیا جائیگا ۔ اس وقت تک تھیٹرس بند رہیں گی ۔
