کورونا وائرس کیلئے ائرپورٹ پر ہومیوپیتھی ادویات کی تقسیم

   

حیدرآباد 5 مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) حکومت تلنگانہ کے محکمہ آیوش کی جانب سے شمس آباد انٹرنیشنل ائرپورٹ ‘ ڈاکٹر مری چنا ریڈی انسٹی ٹیوٹ برائے فروغ انسانی وسائل اور رامنتا پور گورنمنٹ ہومیوپیتھی ہاسپٹل میں کورونا وائرس سے نمٹنے احتیاطی ادویات تقسیم کی جا رہی ہیں۔ ایک عہدیدار نے کہا کہ اگر عوام چاہیں تو ان ادویات سے استفادہ کرسکتے ہیں۔ فی کس چھ گولیاں تین دن استعمال کا مشورہ دیا گیا ہے ۔