کورونا وائرس کیلئے ایچ آئی وی ادویات

   

Ferty9 Clinic

جئے پور : ہندوستان میں پہلی مرتبہ کورونا وائرس کیلئے ایچ آئی وی کی ادویات استعمال کی جا رہی ہیں۔ کہا گیا ہے کہ جئے پور میں ایک اطالوی جوڑا اس وائرس سے متاثر ہے جس کے علاج کیلئے ایچ آئی وی ادویات دی جا رہی ہیں۔ کہا گیا ہے کہ ان ادویات کیلئے اس جوڑے نے حامی بھری تھی ۔ یہ ادویات چین میں استعمال کی گئی تاہم نتائج کے بارے میں ابھی کچھ کہا نہیں گیا ہے ۔