کورونا وائرس کی آڑ میں کھمم کے فش اور مٹن مارکٹ بند کرنے کی کوشش ناکام

   

بلدی کارپوریشن کی خفیہ کارروائی پر قریشی برادران کا احتجاج ، 2 افراد کی خودکشی کی کوشش

کھمم /20 مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) کھمم شہر میں وپرا روڈ پر 50 سالہ قدیم فش اور مٹن مارکٹ موجود ہے ۔ جہاں 22 مٹن شاپ 12 فش شاپس ، چکن کے شاپس اور 12 سوکھی مچھلی کی دکانیں موجود ہیں ۔ کھمم شہر کی شب سے بڑی فش اور مٹن مارکٹ ہے جہاں سے کئی سو لوگوں کا روزگار وابستہ ہے ۔ واضح رہے کہ 2016 میں مارکٹقلب شہر میں ہونے کے بہانے کو لے کر ضلع عہدیداروں کی جانب سے اسے خالی کرانے کیلئے کہا گیا ۔ اس وقت قریشی برادران کی جانب سے حیدرآباد ہائی کورٹ میں ضلع انتظامیہ کے خلاف رٹ پٹیشن داخل کیا گیا ۔ جس کا نمبر اس طرح ہے ۔ 22814/2016-22819/2016 ان دو رٹ پٹیشنوں کی سماعت کے بعد ہائی کورٹ نے فوری اسٹے دیتے ہوئے ضلع انتظامیہ اور حکومت کو کہا کہ دوسرے مقام پر جدید فش ، مٹن مارکٹ تعمیر کرکر ان قریشی برادران کو وہاں دکانیں دے کر پرانی مارکٹ کو خالی کردیا جائے ۔ اس وقت تک خالی کرانے کی کوئی گنجائش نہیں ہے ۔ مارکٹ میں موجود مذبح خانہ کو بھی ضلع انتظامیہ کی جانب سے 2018 میں منہدم کرنے کی کوشش کی گئی جو ناکام رہی ۔ اس وقت بھی قریشی برادران نے ہائی کورٹ میں رٹ پٹیشن ضلع انتظامیہ کے خلاف داخل کیا ۔ جس کا نمبر یہ ہے 3698/2018 ہائی کورٹ نے اس پر بھی فوری اسٹے دیا اور آج تک یہ اسٹے برقرار ہے کل رات 12 بجے کھمم بلدیہ کے اے سی پی راما چندر راؤ بھاری پولیس جمعیت کے ہمراہ فش و مٹن مارکٹ پہونچ کر کورونا وائرس کا بہانہ لیکر مہربند کرنے کیلئے آئے جس پر قریشی برادران نے سخت اعتراض کرتے ہوئے اپنے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہائی کورٹ میںمقدمہ زیر التواء رہنے کے باوجود کس طریقے سے مہربند کیا جاسکتا اور قریشی برادران نے بلدیہ عہدیداروں پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے زبردست احتجاج کیا ۔ کھمم بلدیہ کے اے سی پی سے مہربند کرنے کی وجہ اور آرڈر کاپی بتلانے کو کہا مگر اے سی پی کے پاس کوئی آرڈر کاپی موجود نہیں تھی ۔ بلدیہ اے سی پی کے شکوک رویہ کو دیکھتے ہوئے عوام نے زبردست احتجاج کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ اگر واقعہ کورونا وائرس کی وجہ سے مہربند کرنے آئے تو احکامات بتاکر بخوشی مہربند کریں ۔ ہمیں کوئی اعتراض نہیں ہے اور حکومت کے احکامات اور قانون کام ہم شہری ہونے کے احترام کرتے ہیں ۔ مگر یہ صرف کھمم ضلع سے تعلق رکھنے والے چند عوامی نمائندوں کے اشارے پر کھمم بلدیہ کے اے سی پی صرف مسلمانوں کے خلاف اور بالخصوص قریشی برادران کو ہراساں کرنے کیلئے یہ کوشش کی گئی ۔ قبل ازیں 2 قریشی برادران نے خودکشی کی کوشش کی ۔ جس کو عوام نے ناکام بنادیا ۔ آخر کار اس مشکوک کارروائی کے پیچھے ضلع سے تعلق رکھنے والے چند قد آور سیاست داں شامل ہیں اے سی پی کے اس رویہ کے خلاف آج مسلمانان کھمم اور قریشی برادران نے کھمم کلکٹر اور کمشنر آف پولیس کھمم کے پاس کھمم بلدیہ کے اے سی پی راما چندر راؤ کے خلاف شکایت درج کرواتے ہوئے سخت کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا ۔