کورونا وائرس کی اسکریننگ کیلئے روبوٹ متعارف

,

   

بنگلورو ۔ /24 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) نگہداشت صحت کے ورکرس کے تحفظ اور اسکریننگ کے عمل میں تیزی لانے کی کوشش میں فورٹیس ہاسپٹل نے جمعہ کو کہا کہ اس نے کووڈ۔19 اسکریننگ کیلئے مترا روبوٹ متعارف کرایا ہے ۔ ایک صحافتی بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ اقدام ہر ایک وزیٹر کی اسکریننگ کے مقصد سے کیا گیا ہے جن میں ڈاکٹرس ، نرسیس ، میڈیکل اور نان میڈیکل اسٹاف شامل ہیں جو یہاں واقع ہاسپٹل میں داخل ہوتے ہیں ۔ یہ روبوٹ چہرہ اور آواز کی شناخت کرتے ہوئے کام کرتا ہے اور خودکار انداز میں گھومتا ہے ۔ یہ کووڈ۔19 کی علامتیں جیسے بخار ، کھانسی اور سردی کا پتہ چلاتے ہوئے وزیٹر کو کلیرنس دیتا ہے۔ اس سے ہیلت کیر ورکرس کو نہایت متاثرہ کورونا وائرس سے دوری برقرار رکھنے میں مدد ملے گی ۔ دواخانہ کی طرف سے کہا گیا کہ روبوٹیک اسکریننگ دو مرحلوں میں انجام دی جاتی ہے ۔ پہلے روبوٹ کو ہاسپٹل کے انٹرنس پر رکھا جاتا ہے اس کے بعد وہ علامتوں کی شناخت کرتا ہے ۔