کورونا وائرس کی دوا اضافی قیمت پر فروخت ‘ فارمیسی کا مالک گرفتار

   

حیدرآباد : کورونا وائرس کی زائد قیمت پر فروخت کر نے والے فارمیسی کے مالک کو پنجہ گٹہ پولیس نے گرفتار کر لیا۔ گولکنڈہ چھوٹا بازار کے ساکن سکندر علی خان نے اپنے رشتہ کے بھائی جو کووڈ۔19 سے متاثر ہوگئے تھے ان کے علاج کیلئے ایک خانگی ہاسپٹل میں شریک کیا تھا جہاں انہیں فوری ریمڈی سویر انجکشن لا نے کہا گیا تھا۔ سکندر علی خان نمس کے قریب کی فارمیسی پہنچ کر انجیکشن خریدنے کی کو شش کی لیکن 3 انجکسن کیلئے ان سے 63,000 حاصل کئے گئے جب کے ایک کی قیمت 5,300 دوا کی بلیک مار کٹنگ کر نے پنجہ گٹہ پولیس نے فارمیسی مالک کے خلاف مقدمہ درج کرکے اسے گرفتار کر لیا۔