کورونا وائرس کی دوسری لہر سے کوئی خوف نہیں: وائٹ ہاؤس

   

واشنگٹن۔ 13 جون (سیاست ڈاٹ کام) وائٹ ہاؤس کے اقتصادی مشیر لاری کوڈلو کا کہنا ہیکہ امریکی انتظامیہ کورونا کی دوسری لہر اُٹھنے پر کوئی تشویش محسوس نہیں کر رہی۔امریکہ کی متعدد ریاستوں میں پابندیوں کو نرم کر دیا گیا ہے۔ معاشی سرگرمیوں کی جانب بتدریج واپسی سامنے آ رہی ہے۔ کرونا کی دوسری لہر پھیلنے کے حوالے سے خبردار کیا جا رہا ہے۔قومی اقتصادی کونسل کے سربراہ کوڈلو نے یہ بیان سرمایہ کاری کے ایک بینک کے صارفین کیلئے منعقد ورچوئل اجلاس کے دوران دیا۔