کورونا وائرس کی دہشت: سعودی حکومت نے کی عمرہ ویزے پر پابندی، ٹراویلس ایجنٹس پریشان

,

   

حیدرآباد: دنیا بھر میں پھیل رہا جان لیوا وائرس کورونا وائرس کے سبب سعودت عرب حکومت نے جز وقتی طور پر عمرہ ویزوں پر پابندی عائدکر دی ہے۔ سعودی عرب کے اس اقدام سے کئی ٹراویلس ایجنٹس اپنے کاروبار کو لے کر پریشان نظر آرہے ہیں۔ واضح رہے کہ سعودی عرب نے عمرہ ویزہ کے ساتھ سیاحتی ویزہ بھی منسوخ کردیا ہے۔ یہ پابندیاں تمام ملکوں کیلئے ہے۔

دوسری جانب جو عمرہ عازمین نے عمرہ کے لئے رقم اداکردی ہے لیکن وہ نہیں جاسکے اپنی رقم ٹراویلس ایجنٹس سے حاصل سکتے ہیں۔سعودی عربیہ منسٹری آف حج و عمرہ نے اپنی صحافتی بیان میں بتایا کہ جوعازمین عمرہ نے فیس ادا کردی ہے وہ واپس اپنی فیس حاصل کرسکتے ہیں۔