کورونا وائرس کی علامتوں میں ایک اور علامت کا اضافہ آشوب چشم بھی مہلک مرض

   

کینیڈین جنرل آف آپتھالمالوجی کی تحقیق کے بعد مرض کی شمولیت
حیدرآباد ۔ کوروناوائرس کی علامتوں میں ایک اور علامت کا اضافہ ہوگیا ہے۔ کینیڈین جنرل آف آپتھمالوجی کی تازہ تحقیق میںآشوب چشم کو بھی اس مہلک مرض کی علامتوں میں شامل کرلیا گیا ہے۔ ایک نوجوان مریض کی جانچ اور اس کی مکمل تشخیص کے بعد کینیڈین جنرل آف آپتھالمالوجی نے یہ فیصلہ کیا ہے۔ بتایا جاتا ہیکہ ماہ مارچ میں ایک 29 سالہ نوجوان لڑکی رائل الیگزینڈر ہاسپٹل سے رجوع ہوئی تھی۔ اس مریض کو کوویڈ۔19 کی پرائمری علامتوں کے سبب شریک دواخانہ کیا گیا جبکہ کوویڈ۔19 کی علامتوںکا اس پر کوئی خاص اثر نہیں رہا لیکن آشوب چشم پر اس کے نمونے حاصل کئے گئے اس کے علاوہ اس مریضہ کو سانس لینے میں تکلیف بھی تھی بلکہ تنفس نظام خاص متاثر نہیں پایا گیا جس کا کورونا سے متاثرہ مریضوں میں شدت سے پایا جاتا ہے جب اس مریضہ کے نمونوں کے ٹسٹ میں رپوٹ پازیٹیو پایا گیا جس کے بعد کینیڈین جنرل آپتھالمالوجی نے آشوب چشم کو بھی کوویڈ۔19 کی علامتوں میں شامل کرلیا۔