کورونا وائرس کی نئی شکل، سی سی ایم بی کی وضاحت

   

حیدرآباد۔ کورونا وائرس کی نئی شکل این 440kسے متعلق بیشتر اطلاعات کی روشنی میں حیدرآباد کے سرکردہ سائنسی تحقیقی ادارہ سنٹر فار سیلولر اینڈ مالی کیولر بائیولوجی(سی سی ایم بی) نے وضاحت کی ہے کہ کورونا میوٹیونٹ شکل نئی نہیں ہے ۔یہ شکل گذشتہ سال سے ہی جنوبی ہند میں دیکھی جارہی ہے۔اس اہم سائنسی ادارہ نے عوام پر زور دیا ہے کہ وہ ماسک کا لازمی استعمال کریں،پُرہجوم مقامات سے گریز کریں۔سی سی ایم بی کے ذمہ داروں نے کہا کہ اس وائرس کے پھیلنے سے روکنے پر توجہ مرکوز کرنے کی ضرورت ہے کیونکہ اس کے پھیلنے سے اس کی دوسری شکلیں بھی پیدا ہوسکتی ہیں۔